سرمائے کی قلت ، سٹیٹ بینک نے سات سو چورانوے ارب فراہم کر دیئے

سرمایہ فراہم کرنے کیلئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی

اسلام آباد ( ) سٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کے لئے سات سو چورانوے ارب روپے فراہم کردئیے ۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ فراہم کرنے کے لئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی ۔ خریدے گئے بلز پر شرح سود سات اعشاریہ نو پانچ فیصد طے پائی ۔ سرمایہ کاروں نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے آٹھ سو نو ارب روپے کی پیشکشیں فراہم کیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.