زرمبادلہ کے ذخائر میں دو کروڑ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی

کمی کے بعد ملکی ذخائر سترہ ارب انہتر کروڑ کی سطح پر آگئے ، مرکزی بینک کے ذخائر چار کروڑ اٹھہتر لاکھ ڈالرز کم ہوئے

اسلام آباد () ملکی زرمبادلہ ذخائر یکم مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران دو کروڑ ڈالر کم ہوئے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ہفتے کے دوران ہونے والی کمی کے بعد ملکی ذخائر سترہ ارب انہتر کروڑ ڈالر ہوگئے ۔ مرکزی بینک کے ذخائر ہفتے کے دوران چار کروڑ اٹھہتر لاکھ ڈالر کمی سے بارہ ارب اکاون کروڑ ڈالرہوگئے ۔ شیڈول بینکوں کے ذخائر دو کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب سترہ کروڑ ڈالر ہوگئے ۔

تبصرے بند ہیں.