Latest National, International, Sports & Business News

سرفراز احمد کو زمبابوے جانے کا اجازت نامہ مل ہی گیا

وکٹ کیپر سرفرازاحمد کو زمبابوے جانے کا اجازت نامہ مل ہی گیا، ان کی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب براستہ دبئی، ہرارے روانگی شیڈول تھی۔ عمر اکمل کی پراسرار بیماری کے بعد پی سی بی نے سرفرازکو زمبابوے کے خلاف ٹوئنٹی 20 اور ایک روزہ اسکواڈ کیلیے منتخب کیا تھا، ویزے میں تاخیر کی وجہ سے حکام نے ٹیسٹ پلیئر عدنان اکمل کو تیار رہنے کی ہدایت جاری کیں تاہم گزشتہ شب معاملات حل ہونے پر سرفراز کو بھیجنے کا انتظام کیا گیا، 2 ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ جمعے کو ہوگا۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ عمر اکمل کی فٹنس کے بارے میں جاننے کیلیے نیورولوجسٹ سے ملاقات کا اہتمام کرائے گا،اس کی رپورٹ آنے کے بعد درست صورتحال کا پتہ چل پائے گا۔ ترجمان پی سی بی ندیم سرور کے مطابق عمر اکمل پاکستان کا اثاثہ ہیں، بورڈ ان میڈیکل مسائل کا جائزہ لینا چاہتا ہے جو مڈل آرڈر بیٹسمین کو کیریبیئن لیگ کے دوران پیش آئے، عمر کے بارے میں وہ تمام اقدامات کرنا ضروری ہیں جن کے ذریعے وہ مستقبل میں کسی خطرے کے بغیر قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکیں۔

تبصرے بند ہیں.