سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا فیصلہ،16گھنٹے تک بندش کا امکان

ناشتہ، دوپہراور رات کے کھانے کے لیے 2 سے 3 گھنٹے تک گیس فراہم کی جائے گی: حکام ایس ایس جی سی

ایس ایس جی سی کے مطابق گیس لوڈشیڈنگ 15 اکتوبر سے 15 مارچ تک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

حکام نے کہا کہ یومیہ گیس ناغے کا دورانیہ 14 سے 16 گھنٹے تک ہوسکتا ہے، ناشتہ، دوپہراور رات کے کھانے کے لیے 2 سے 3 گھنٹے تک گیس فراہم کی جائے گی تاہم سردیوں میں کھانا پکانے کے اوقات میں لو پریشر کی شکایت دور ہوگی جب کہ کھانا پکانے کے سوا ضرورت پر ایل پی جی استعمال کی جائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گیس ذخائر 8 فیصد سالانہ کے حساب سے کم ہورہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.