سخت مقابلہ ، مگردوسرا مسلم ملک الجزائربھی باہر، جرمنی جیت گیا –

ف ٹبال ورلڈ کپ کے ناک آوٹ راونڈ میں جرمنی نے الجزائر کو ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔

پورٹو الیگرے () میچ میں عام خیال یہی تھا کہ جرمنی کی ٹیم باآسانی پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے دوسرے راونڈ میں پہنچنے والی الجزائر کی ٹیم کو قابو کر لے گی تاہم یہ میچ اس ورلڈ کپ کے حیران کن میچوں میں سے ایک ثابت ہوا۔ پہلے ہاف کی ابتدا میں زیادہ تر کھیل الجزائر کے ہاف میں ہی ہوا اور جرمنی نے مخالف گول پر کئی حملے کیے جو ناکام بنا دیے گئے۔ تاہم دس منٹ کے کھیل کے بعد الجزائر کی ٹیم میں ایک نئی پھرتی دکھائی دی اور سلیمانی اور سوڈانی نے جرمنی کے دفاعی کھلاڑیوں کی غلطیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی اچھی مووز بنائیں لیکن وہ ان کوششوں کو گول میں نہ بدل سکے۔ 17ویں منٹ میں الجزائر کے اسلام سلیمانی نے ہیڈر کے ذریعے گیند جرمن گول میں ڈال تو دی لیکن ریفری نے ان کے آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے یہ گول مسترد کر دیا۔ کوارٹر فائنل میں جرمنی کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جس نے ناک آوٹ راونڈ میں نائیجیریا کو شکست دی ہے۔ پہلے ہاف میں کوئی گول نہ ہو سکا تو دوسرے ہاف میں بھی یہی صورت حال دیکھی گئی۔ میچ برابر رہنے کے بعد اضافی وقت کے پہلے ہاف کے دوسرے ہی منٹ میں جرمنی کے متبادل کھلاڑی آندرے شولا نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلوا دی۔ اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں جرمن کھلاڑیوں نے الجزائر کے فارورڈز کو گول کرنے کے بہت کم مواقع دیے جبکہ خود الجزائری گول پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کا نتیجہ میسوت اوزل کے گول کی صورت میں برآمد ہوا۔ تا ہم اس گول کے ایک ہی منٹ بعد الجزائر کے جبو نے گول کر کے جرمن برتری کم کر دی۔ الجزائر کے ورلڈ کپ سے اخراج کے بعد اب اس ٹورنامنٹ میں صرف یورپی اور شمالی و جنوبی امریکا کی ٹیمیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.