ساڑھے3 سال کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد:ادارہ شماریات کے مطابق ساڑھے3 سال کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافہ،چینی اوسطاً 33 روپے فی کلومہنگی ہوئی،اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55 روپے 59پیسے فی کلوتھی،دستاویز کے مطابق اب چینی کی اوسط قیمت 88 روپے 59 پیسے فی کلوہوگئی،آٹے کا 20کلوکاتھیلااوسطاً 393روپے 68 پیسے مہنگاہوا،گھی258روپے 49 پیسے فی کلومہنگاہوا،دال ماش 124روپے 86پیسے،دال مسور 101روپے 62پیسے فی کلومہنگی‘بکرے کاگوشت اوسطا ً427روپے 57 پیسے فی کلومہنگاہوا،گائےکاگوشت 219 روپے58 پیسے فی کلومہنگاہوا،دودھ 30 روپے17 پیسے فی لٹرمہنگاہوا،انڈے اوسطاً 56 روپے 95 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے،بجلی کی قیمت میں4 روپے93 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا،بجلی چارجز 2روپے سے بڑھ کر 6.93 روپے فی یونٹ ہوگئے،ساڑھے3سال میں ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر827 روپے مہنگاہوا۔

تبصرے بند ہیں.