لاہور میں عمران خان نے سینیئر صحافیوں سے ملاقات کی اور گفتگو میں کہا کہ جب چیلنج ختم ہوتا ہے آپ کی زندگی ختم ہوجاتی ہے، جب میں کرکٹ کھیلتا تھا میری بڑی آسان زندگی تھی، کرکٹ پر تبصرہ کرتا تھا بڑے پیسے مل جاتے تھے۔
ان کا کہنا تھاکہ جب قانون کی حکمرانی ہوتی ہے تو معاشرہ خوشحال ہوتا ہے، مجھے ساڑھے 3 سال میں آدھی پاور بھی مل جاتی تو شیر شاہ سوری سے مقابلہ کرلیتے، یہاں ذمہ داری میری تھی لیکن حکمرانی کسی اور کی تھی۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ ہم اربوں کے ٹیکس ڈیفالٹر پکڑتے تو پتہ چلتا وہ کہیں اور چلے جاتے اورحکم کچھ اورمل جاتا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بلاول کبھی ادھر جارہا ہے کبھی ادھر، اس کو اس طرح بھاگنے سے کیا ملے گا؟ مارچ اس لیے کر رہا ہوں کہ ان لوگوں کو سکیورٹی تھریٹ سمجھتا ہوں، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ جن کے اثاثے باہر ہیں ان میں سے کسی کوعہدہ نہیں دینا، ان حکمرانوں کے پیسے باہر پڑے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.