سانحہ منیٰ میں پاکستانی شہدا کی تعداد 36 ہوگئی ، وزارت مذہبی امور کی ویب سائیٹ پر تفصیلات جاری

اسلام آباد () وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور نے منیٰ کے شہدا کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دیں ۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے مطابق شہید حجاج کی تعداد چھتیس ، پچیس زخمی ہیں     پچاسی تاحال لاپتہ ہیں ۔ وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد چھتیس ہو گئی ہے ، پینتیس زخمی پاکستانی سعودی عرب کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔ لاپتہ پاکستانیوں میں سے دو سو سترہ سے رابطہ ہو گیا جبکہ پچاسی کی تلاش کا عمل جاری ہے ۔   سردار یوسف کے مطابق زخمیوں کو صحت یابی کے بعد واپس روانہ کیا جائے گا ۔ شہدا کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں ۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر منیٰ میں زخمیوں اور شہداء کے اہلخانہ کو مسلسل آگاہ رکھا جائے اس حوالے سے روزانہ پریس بریفنگ کے ذریعے تفصیلات دی جائیں گی ۔   پاکستان سے ہیلپ لائن نمبر 042111725425 جبکہ سعودی عرب سے 8001166622 ہیلپ لائن نمبرز پر مفت کال کی جا سکتی ہے ، ویب سائٹ  حج انفو ڈاٹ او آر جی  کو بھی وزٹ کیا جا سکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.