حجاج کی وطن واپسی شروع ، لاہور میں 469 ، اسلام آباد میں 325 حجاج وطن پہنچ گئے، پرتپاک استقب

لاہور / اسلام آباد(قومی ائیر لائن کی خصوصی پروازوں کے ذریعے عازمین کی جدہ سے پاکستان واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ،دو پروازوں سے 469 عازمین لاہور جبکہ ایک پروز سے 325 عازمین اسلام آباد پہنچ گئے۔

 

پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 6312 سعودی عرب کے شہر جدہ سے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اسلام آباد پہنچ گئی ، پرواز نے گزشتہ رات دو بجکر 15 منٹ پر پہنچنا تھا جو تین گھنٹے کی تاخیر سے پانچ بج کر دس منٹ پر بینظیر ایئرپورٹ پہنچی۔

حجاج کرام کی واپسی کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ، ایئرپورٹس سیکورٹی فورس اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے غیر متعلقہ افراد اور میڈیا کے ایئرپورٹ میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

 

تبصرے بند ہیں.