‘پی ایس ایل حقیقت ہے، بڑے اسٹارز جلد شرکت پر تیار ہو جائیں گے

پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسیڈر وسیم اکرم کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ ایک حقیقت ہے، جیسے جیسے ایونٹ قریب آئے گا بڑے بڑے اسٹارز شرکت کے لئے تیار ہو جائیں گے۔

 وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں تمام ٹیموں کو ٹائٹل جیتنے کا برابر موقع ملے گا۔ مستقبل میں فرنچائزز کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔

پی ایس ایل ایمبسیڈر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک حقیقت ہے۔ جیسے جیسے ایونٹ قریب آئے گا، بڑے بڑے اسٹارز کھیلنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔

کرکٹ لیجنڈ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی وکٹیں بلے بازوں کی لئے سازگار بنائیں گے تاکہ شائقین کو چھکے چوکے دیکھنے کا موقع ملے۔

 

تبصرے بند ہیں.