Latest National, International, Sports & Business News

سات مالیاتی ادارے اسٹیٹ بنک کے نادہندہ

سات مالیاتی ادارے اسٹیٹ بنک کے نادہندہ ہیں جن کے قرضوں میں توسیع حکومت کی ضمانت پر کی گئی ہے۔

اسلام آباد: () وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق مالی حالات اور نقصانات میں ابتری کی وجہ سے یہ ادارے نادہندہ ہو گئے۔ ان اداروں سے قرضوں کی واپسی کا منصوبہ طلب کر لیا گیا ہے۔ قرض واپسی کے منصوبے کو اسٹیٹ بنک کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ان اداروں کے معاملات کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.