اینٹی کرپشن کورٹ سےسابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی ضمانت منظور ہوگئی۔اینٹی کرپشن کورٹ نےدوست مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پرفیصلہ سناتے ہوئے انہیں 1 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔اینٹی کرپشن کورٹ نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر آج ہی فیصلہ محفوظ کیا تھا۔یاد رہے کہ اینٹی کرپشن نے دوست مزاری کو اراضی پر قبضے کے الزام میں29 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔دوست مزاری 5 دن جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کی تحویل میں رہے۔مجسٹریٹ نے 4 نومبر کو دوست مزاری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔
تبصرے بند ہیں.