سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کر دیا

لاہور(سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ زرائع کے مطابق راشد لطیف نے بورڈ کو عہدہ قبول نہ کرنے کے حوالے سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راشد لطیف سلیکشن کمیٹی میں من پسند سلیکٹرز چاہ رہے تھے جس پر چیئرمین نجم سیٹھی آمادہ نہیں ہوئے۔راشد لطیف سلیکشن کمیٹی میں محمد یوسف اور وجاہت اللہ واسطی کو رکھنے کے خواہشمند تھے ۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اس معاملے پر راشد لطیف سے آئی سی سی اجلاس کے بعد بات چیت کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ راشد لطیف کا معاہدہ یکم اپریل سے شروع ہونا تھا لیکن انہوں نے معاہدے پر دستخط نہیں کیے تھے۔

تبصرے بند ہیں.