آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ اجلاس آج،نجم سیٹھی پاکستان کی نمائندگی کرینگے

دبئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج دبئی میں ہو گا ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس دبئی میں شروع ہو گیا ہے۔آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔اجلاس میں بگ تھری کے قانونی مسودے کو ختمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔پاکستان اجلاس میں بگ تھری کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرے گا۔آئی سی سی کے دو روزہ اجلاس میں بگ تھری کے سربراہ اور بھارتی حکام کی طرف سے سائیڈ لائن ہونیوالے سری نواسن ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکٹ بورڈز کے سربراہان بھی شریک ہیں۔سپریم کورٹ نے سری نواسن کو بورڈ کے معاملات سے الگ تو کر دیا تھا لیکن آئی سی سی کے معاملات کے حوالے سے یہ کہا تھا کہ یہ بھارتی بورڈ کا اندورنی معاملہ ہے۔سری نواسن آئی سی سی کے ڈائریکٹر ہیں اور گورننگ باڈی کے قواعد و ضوابط کے مطابق کوئی بھی ان کی پوزیشن کے حوالے سے سوال اٹھا سکتا ہے۔سری نواسن کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سے آئی سی سی بالکل خاموش ہے۔آئی سی سی کے آئین میں ترمیم کے بعد سری نواسن کو رواں سال جون سے پہلے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنا ہے۔

تبصرے بند ہیں.