سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر پاکستان کیوں آئے ہیں؟

بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی اور آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم گزشتہ روز ایک 4 روزہ میچ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔

بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم گزشتہ روز پاکستان پہنچی تھی اور آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 4 روزہ ٹیسٹ میچ کا آغاز 4 نومبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا۔

سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کے سابق ٹیسٹ اوپنر وسیم جعفر بھی بیٹنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے بنگلا دیش کی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ پاکستان پہنچے ہیں جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ لا بنگلا دیش کے ہیڈ کوچ ہیں۔

خیال رہے کہ وسیم جعفر نے 31 ٹیسٹ میچز اور 2 ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی تھی۔

تبصرے بند ہیں.