زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، بنگلہ دیش نے سیریز جیت

بنگلا دیش نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی زمبابوے کو شکست دیکر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

ڈھاکا: () بنگلا دیش کے شہر کھولانا میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز زمبابوے کی ٹیم 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 151 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سات کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوئے بغیر پویلین لوٹے۔ ماساکاڈزا اکسٹھ رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے پانچ، تجلل اسلام نے تین اور جبیر حسین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے میزبان بنگلا دیش نے نو وکٹ پر دو سو اڑتالیس رنز کے ساتھ دوسری اننگز ڈیکلئیر کر دی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.