زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ برقرار ہے، چئیرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ زمبابوے بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ منسوخ نہیں ہوا بلکہ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

لاہور:) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان کا قدافی سٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا ہے۔ اس سلسلے میں ہم مسلسل رابطے میں ہیں۔ میری متعدد مرتبہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے پاکستان آنے کا پھر یقین دلایا ہے۔ زمبابوے بورڈ کو حکومت کی جانب سے کلیرنس مل گئی ہے۔ تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ نے آج حتمی فیصلے سے آگاہ کرنا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.