زمبابوے دورہ پاکستان ، مہمان ٹیم کے رہائشی علاقہ میں کرفیو لگانے کا فیصل

مہمان ٹیم کے روٹ پر تین ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات ، ائیرپورٹ ، ہوٹل اور سٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی

) لاہور زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے لیے پولیس کی جانب سے سخت سیکورٹی اقدامات کی تیاریاں جاری ۔ زمبابوے ٹیم جس جگہ پر ہوگی اس مقام پر کرفیو نافذ کیا جائے گا ۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔ زمبابوے ٹیم کے روٹس پر تین ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات ہونگے اور ایلیٹ فورس کی ایک سو گاڑیاں سیکورٹی پر معمور رہیں گی ۔ ائیرپورٹ ، ہوٹل اور سٹیڈیم کی “فضائی نگرانی ” کی جائے گی اور عارضی ہیلی پیڈ بھی قائم کئے جائیں گے جبکہ میچ دیکھنے کے لیے شائقین کو چھ مقامات پر سیکورٹی حصار سے گذرنا ہوگا ان تمام انتظامات کی نگرانی کی ڈی آئی جی آپریشن مانیٹرنگ خود کریں گے جبکہ متعلقہ ایس پیز فیلڈ میں رہیں گے ۔ –

تبصرے بند ہیں.