آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ ، پاکستان تین درجہ تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پ

جنوبی افریقہ کی ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ، آسٹریلیا نے دوسری اور کیویز نے تیسری پوزیشن حاصل کی

دبئی ( ) آئی سی سی نے سالانہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ، پاکستانی ٹیم بنگلا دیش سے سیریز جیتنے کے باوجود تین درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ ٹیسٹ رینکنگ نے پاکستانی ٹیم کو تیسرے سے چھٹے نمبر پر پہنچا دیا جبکہ بھارت نے ٹیسٹ رینکنگ میں تین درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ۔ ٹیسٹ ٹیموں کی سالانہ درجہ بندی کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر موجود آسٹریلین ٹیم کے 108 اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی نیوزی لینڈ کے 99 پوائنٹس ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.