کراچی(نمائندہ خصوصی) ایک ماہ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کمی ہوگئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی کمی دیکھنے میں ا?ئی جو ایک ماہ کے دوران ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کم ہوگئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آچکے ہیں اور مرکزی بینک کے ذخائر میں 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 72 کروڑ ڈالرپر آگئے ہیں، سٹیٹ بینک نے بتایا کہ بینکوں کے ذخائر میں 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے ان کے ذخائر 6 ارب 26 کروڑ ڈالرپر آگئے۔
تبصرے بند ہیں.