زرمبادلہ کے ذخائر ایک ہفتے میں مزید16 کروڑ38 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید16 کروڑ38 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جبکہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 5 ارب ڈالر نیچے آگئے ہیں۔ جمعرات کو جاری ہونے والے اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق ملک کے پاس فی الوقت 10 ارب21 کروڑ7 لاکھ ڈالر کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں جن میں مرکزی بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت18 کروڑ99 لاکھ ڈالر کم ہوکر4 ارب92 کروڑ84 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 2 کروڑ61 لاکھ ڈالر کے اضافے سے5 ارب28 کروڑ23 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.