سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کو آج کے دن انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سیاسی بساط پر ہلچل ہے اور فریقین کی سوچ بچار اور چالیں جاری ہیں جبکہ ملاقاتوں کے دور بھی چل رہے ہیں۔مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے ایم پی ایز کو آج شام تک لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ سابق صدر اور مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف کو آج کے دن کیلئے انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔ن لیگی ذرائع نے کہا ہے کہ آج لاہورمیں وزیراعظم کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے گزشتہ روز کے انٹرویو کی بازگشت رہی۔اجلاس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف چوہدری شجاعت حسین کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ایک گھنٹہ ملاقات کی جس میں عمران خان کے اعلان پر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی سے بات کرنے کا عندیہ دیا ہے جس کے بعد ملکی سیاست میں آئندہ 48 گھنٹے اہم ہو سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اپنی پوزیشن واضح کریں گے تو اتحادی جماعتیں غور و حوض کر سکتی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.