بنکاک:
بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ ریکھا نے 20 سال بعد آئیفا ایوارڈزمیں ’سلام عشق اور’پیارکیا تو ڈرنا کیا‘ گانے پررقص کرکے محفل لوٹ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 ویں آئیفا ایوارڈز 2018 کا میلہ بینکاک میں سجا جہاں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کرکے ایوارڈز کی تقریب کو چار چاند لگادیئے۔
تقریب کا مزہ تب دوبالا ہوا جب بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے 1978 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’مقدر کا سکندر‘ کے مشہورگانے ’سلام عشق‘ پر ایک بار پھر رقص کیا جو دیکھنے دکھانے والا تھا۔
تبصرے بند ہیں.