کراچی: رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کے ملازم نے بتایا کہ رکن اسمبلی کی طبیعت صبح خراب ہوئی جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئے، انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد میت اہل خانہ کے حوالے کی جائے گی۔عامر لیاقت حسین کےانتقال کے سبب قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔ سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی، عامرلیاقت حسین سے متعلق اطلاع ایک بجےملی،عامرلیاقت حسین مردہ حالت میں پائے گئے تھے، گھرمیں عامر لیاقت کے ساتھ 2 ملازم رہائش پذیر تھے۔
تبصرے بند ہیں.