روی شاستری، راہول ڈریوڈ اور ظہیر خان بھارتی کوچنگ اسٹاف میں شامل

نئی دلی: 

سابق بھارتی آل راؤنڈر روی شاستری کو بالآخر بھارتی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا جبکہ سابق فاسٹ بولر ظہیر خان کو بولنگ کنسلٹنٹ اور راہول ڈریوڈ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا نے روی شاستری کے ہیڈ کوچ مقرر ہونے کی خبر دی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا تھا تاہم اب اچانک بی سی سی آئی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کردی گئی ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ روی شاستری کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.