روہت شرما زخمی ،چمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی سے باہر

بھارتی سٹار انگلی کے فریکچر کی وجہ سے میگا ایونٹ میں بلے بازی کے جوہر نہیں دکھا سکیں گے

ممبئی () بھارتی بلے باز روہت شرما انجریز کے باعث چیمپئنز لیگ ٹی 20 سے باہر ہو گئے ۔ بھارت میں شیڈول چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی ’’لاہور لائنز‘‘ سمیت ٹیمیں پہنچ گئیں ۔ رواں ماہ سے شروع ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں میزبان بھارت کے روہت شرما شرکت نہیں کریں گے ،بھارتی سٹار بیٹسمین انگلی میں فریکچر کے باعث نمائندگی نہیں کر سکیں گے ۔ روہت شرما کی انگلی میں فریکچر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران آیا تھا ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈاکٹرز اور فزیو تھراپسٹ کے زیر نگرانی ہیں ۔ چار ہفتے آرام کے مشورے کے باعث روہت شرما آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شرکت کر سکتے ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.