روپے کی پھر بے قدری،ڈالر کی قیمت دوبارہ بڑھنے لگی

ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت بڑھنے لگی، امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 57 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 222 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 60 پیسے اضافہ ہوا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی 221 روپے 25 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.