روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، امریکی کرنسی کی قدرمیں مزید اضافہ ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پانچویں روز کاروبار کے آغاز پر امریکی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 221 روپے 5 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 218 روپے 43 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو کر 226 روپے پر بند ہوا تھا۔
تبصرے بند ہیں.