کراچی : ملک میں ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گئی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپیہ 73 پیسے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔انٹربینک میں 3 روپے 43 پیسے کمی کے بعد امریکی کرنسی 208 روپے 20 پر فروخت ہو رہی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3 روپے 50 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 209 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 211 روپے 93 پیسے پر تھا۔ جبکہ دو روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے سستا ہو چکا ہے۔
تبصرے بند ہیں.