رومانیہ کی سیمونا نے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

دوہا)رومانیہ کی سیمونا نے قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد سات کر لی۔

قطر کے شہر دوہا میں ہونیوالے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میں رومانیہ کی سٹار کھلاڑی سیمونا اور جرمنی کی انجلیک مدمقابل ہوئیں۔سیون سیڈڈ سیمونا نے شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔سیمونا نے چھیاسٹھ منٹ کے یکطرفہ مقابلے کے بعد جرمن حریف کو شکست دی۔ہالپ کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور چھ دو اور چھ تین رہا۔سیمونا نے ڈبلیو ٹی اے کیرئیر کا ساتواں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تبصرے بند ہیں.