طالبان سے مذاکرات، حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس شروع

اجلاس میں طالبان کمیٹی سے تین ہفتے مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ‏‫طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر غور بھی کیا جائے گا۔ عرفان صدیقی گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات سے متعلق بھی کمیٹی کو آگاہ کرینگے۔

اسلام آباد) طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر غور کیا جائے گا اور تین ہفتے مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔‏‫ عرفان صدیقی گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات سے متعلق بھی کمیٹی کو آگاہ کرینگے۔ مذاکرات سے پہلے طریفین کی جانب سے یقین دہانیوں ، خیر سگالی کے عملی اقدامات کی باز گشت سنائی دی جاتی رہی پھر اچانک 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل نے سب کچھ چوپٹ کر دیا جس سے طالبان اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔ حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نئی صورت حال پر کمیٹی آج وزیر اعظم سے مشاورت کرے گی جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ دہشت گردی کے بعد جو صورتحال پیدا ہوئی ہے اس میں دوبارہ مذکرات شروع کئے جائیں یا نہ، سیاسی اور فوجی قیادت پہلے ہی ایف سی اہلکاروں کے قتل کو سنگین اور بہیمانہ جرم قرار دے چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.