روسی صدرولادی میر پیوٹن کا ترکی پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو دوبارہ سے بحال کرکے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  ولادی میر پیوٹن اور  رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو دوبارہ سے استوارکرکے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ترک ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق ترکی کے صدر سے گفتگو میں روسی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی اہمیت پر نہ صرف زور دیا بلکہ گزشتہ روز ترکی کے اتاترک ائیرپورٹ پر کئے جانے والے خودکش حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت بھی کی۔

تبصرے بند ہیں.