غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے دارالحکومت کیف سمیت دیگر شہروں پر میزائل داغے گئے تھے جس سے کیف میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی تھی۔
میئر کی جانب سے بتایا گیا کہ 40 فیصد شہری پانی سے محروم ہیں اور 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی نہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ روسی حملوں کے بعد کیف میں پانی کی سپلائی معطل ہوئی جس کے بعد شہری پانی کے حصول کے لیے واٹر پمپنگ اسٹیشنوں کے باہر لائنیں لگانے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب روس نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ میزائل حملوں کا مقصد یوکرین کے فوجی کنٹرول اور پاور سسٹم کو نشانہ بنانا تھا جس میں کامیابی حاصل ہوئی۔
علاوہ ازیں میئر کیف کے تازہ بیان میں کہا گیا ہےکہ دارالحکومت کیف میں بجلی اور پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.