رواں سال 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا منافع بیرون ملک منتقل

اسلام آباد: غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی آزادانہ پالسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رواں مالی سال کے آٹھ ماہ کے دوران چوراسی کروڑ ستر لاکھ ڈالر مالیت کے منافع کو بیرون ملک منتقل کردیا۔ اگرچہ منتقل کئے جانے والا منافع گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں آٹھ فیصد کم ہے ، مگر رواں مالی سال میں ہونے والی براہراست سرمایہ کاری کے برابر ہے۔ اسٹیٹ بینک کے زرائع کے مطابق رواں سال جولائی دوہزار بارہ سے اپریل دوہزار تیرہ کے دوران پچاسی کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کی نئی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جبکہ اسی عرصے مین غیر ملکی سرمایہ کارون نے چوراسی کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر منافع کی مد مین بیرون ملک منتقل کردیا ہے۔ سب سے زیادہ منافع کی منتقلی مالیاتی شعبے سے کی گئی ہے۔ جو کہ تقریبا چھیس کروڑ اٹھاسی لاکھ ڈالر ہے۔ جبکہ آئل ایند ایکسپولیرشن کے شعبے سے نو کروڑ بیس لاکھ ڈالر کی منتقلی ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.