رواں مالی سال کے دوران زرعی قرضوں کے اجرا میں اکتیس فیصد اضافہ

ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران چار سو انتالیس ارب کے قرضے جاری ، سٹیٹ بنک نے قرضوں کے ہدف کا اٹھاسی فیصد پورا کر لیا 

اسلام آباد () رواں مالی سال کے دوران زرعی قرضوں کے اجراء میں اکتیس فیصد اضافہ ہوا ، ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران چار سو انتالیس ارب روپے کے زرعی قرض جاری ہوئے ۔ حکومت نے رواں مالی سال کے لئے پانچ سو ارب روپے کے زرعی قرضوں کے اجراء کا ہدف مقرر کیا تھا ۔ سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مئی تک ہدف کا اٹھاسی فیصد پورا کرلیا گیا ہے ۔ ابتدائی گیارہ ماہ کے دوران چار سو انتالیس ارب روپے کے قرض جاری ہوئے ۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں تین سو چونتیس ارب روپے کے زرعی قرض جاری کئے تھے ۔

 

تبصرے بند ہیں.