کراچی سمیت سندھ میں بجلی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے : عابد شیر ع

اسلام آباد(\)عابد شیر علی نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری پیپلزپارٹی پر ڈال دی ، کہتے ہیں کے الیکٹرک کو چھ سو پچاس میگاواٹ بجلی فراہم کر رہے ہیں ، خیبر پختونخوا میں صوبائی حکومت لوڈ مینجمنٹ کر رہی ہے۔ 

دو روز پہلے لوڈ شیڈنگ بڑھنے پر معذرت کرنے والے عابد شیر علی بجلی بحران پر ذمہ دار قرار دینے پر پھٹ پڑے ، کہتے ہیں کوئی چراغ نہیں رکھا جسے رگڑنے سے بجلی بحران ختم ہو جائے گا ۔ ٹرانسفارمر اڑنے کی ذمہ داری بھی ان پر ڈال دی جاتی ہے ، کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری پیپلزپارٹی ہے ، وفاقی وزیر نے کہا کہ کے الیکڑک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔ عابد شیر علی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ غلط معاہدہ کیا گیا ، کے الیکٹرک نے بجلی فراہمی کے معاہدے کی تجدید نہیں کی ، انہوں نے کے الیکٹرک ٹھیک کرنے کے لیے الطاف حسین کو بلانے کا مشورہ بھی دے دیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلٰی کے پی کے کی مرضی سے وہاں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ، کے پی کے کی حکومت کو لوڈ کا پورا کوٹہ ملتا ہے ، صوبائی حکومت خود لوڈ مینجمنٹ کرتی ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اس وقت پونے سات لاکھ ٹرانسفارمرز تبدیل کرنے ضروری ہیں ، ایک ٹرانسفارمر تبدیل کرنے میں 12 گھنٹے لگتے ہیں۔
 

تبصرے بند ہیں.