رواں مالی سال کے اختتام پر مہنگائی شرح 8.8 فیصد رہے گی: آئی ایم ایف

آئی ایم ایف کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح ابتدائی اندازے سے زائد رہے گی۔ موجودہ مالی سال کے اختتام پر یہ شرح آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد: () جنوری میں عالمی مالیاتی ادارے نے ملک میں افراط زر کی شرح سات اعشاریہ نو فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی جبکہ مارچ میں ہی مہنگائی میں اضافے کی شرح آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد پر پہنچ گئی۔ آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کے دوران افراط زر کی شرح نو فیصد پر رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد آنے والے برسوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی ہو گی ۔ مالی سال دو ہزار پندرہ ، سولہ کے دوران یہ شرح سات فیصد اور دو ہزار سولہ ، سترہ کے دوران چھ فیصد پر رہنے کی توقع ہے۔ ماہرین کے مطابق ضروری نہیں کہ آئی ایم ایف کی پیش گوئیاں درست ثابت ہوں کیونکہ یہ رپورٹیں حکومت کے فراہم کردہ اعدادوشمار پر مبنی ہوتی ہے جس پر مارکیٹ میں ہونے والی تبدیلیاں بھی اثرانداز ہوتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.