رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر سے زائد

رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

لاہور: () اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ دو ارب پانچ کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں چوالیس کروڑ ڈالر تھا۔ جاری خسارہ ملکی قومی پیداوار کا ایک اعشاریہ چار فیصد رہا۔ اس دوران درآمدات چوبیس ارب تینتالیس کروڑ جبکہ برآمدات چودہ ارب اکہتر کروڑ ڈالر رہیں۔ تجارت، خدمات اور آمدن کا مجموعی خسارہ تیرہ ارب انسٹھ کروڑ ڈالر رہا۔

تبصرے بند ہیں.