کراچی: مالی سال 2022 کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 47 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2022 میں ڈالر نے روپے کو روند ڈالا، ایک سال کے دوران انٹربینک میں ڈالر 30 فیصد یعنی 47 روپے 31 پیسے مہنگا ہوا۔ 30 جون 2022 کو انٹربینک میں ڈالر 204 روپے 85 پیسے پر بند ہوا جبکہ 30 جون 2021 کو انٹربینک میں ڈالر 157 روپے 54 پیسے پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک میں ڈالر 22 جون 2022 کو تاریخ کی بلند ترین سطح 211 روپے 93 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب ایک سال کے دوران اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 29.7 فیصد یعنی 47 روپے مہنگی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 30 جون 2022 کو 205 روپے پر فروخت ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 22 جون 2022 کو تاریخ کی بلند ترین سطح 215 روپے پر فروخت ہوا تھا۔معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق قرض و سود کی ادائیگی، تجارتی خسارے میں میں اضافے اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کے باعث روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تبصرے بند ہیں.