کراچی: رواں مالی سال دس ماہ کے دوران حکومت نے بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے نو سو اٹھاسی ارب روپے قرضہ لیا، نگران حکومت نے صرف ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک سے دو سو سولہ ارب روپے لئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یکم جولائی سے تین مئی دوہزار تیرہ تک حکومت نے بجٹ سپورٹ کیلئے نو سو ستاسی ارب اسی کروڑ روپے قرضہ لیا، تاہم ایک ہفتے کے دوران نگران حکومت نے کمرشل بینکوں کو ایک سو اکتیس ارب روپے واپس کردئیے۔ جس کے بعد کمرشل بینکوں کے قرضوں کا حجم اٹھارہ فیصد کمی سے پانچ سو پچانوے ارب روپے رہ گیا۔ نگران حکومت نے اسٹیٹ بینک سے دو سو سولہ ارب روپے قرضہ لیا۔ رواں مالی سال دس ماہ کے دوران نجی شعبے کے قرضے سولہ فیصد بڑھ کر ایک سو بیالیس ارب روپے پر پہنچ گئے۔
تبصرے بند ہیں.