رواں مالی سال جیولری کی برآمدات میں اٹھانوے فیصد کمی

رواں مالی سال ملک سے جیولری کی برآمدات نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ صرف بیالیس لاکھ ڈالر مالیت کی جیولری دیگر ممالک کو بھیجی گئی۔

اسلام آباد: ) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک جیولری کی برآمدات میں اٹھانوے فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں برآمدات بائیس کروڑ ڈالر پر موجود تھی۔ رواں مالی سال قیمتی پتھروں کی برآمدات میں چالیس فیصد اضافہ ہوا جس کی برآمدات کا حجم اڑتالیس لاکھ ڈالر رہا۔ –

تبصرے بند ہیں.