رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی جاری خسارہ میں پانچ فیصد اضافہ –

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی جاری خسارہ پانچ فیصد اضافے سے ایک ارب تنتیس کروڑ ڈالر رہا۔

کراچی: ( اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کی برآمدات پانچ فیصد کم ہوئیں۔ جبکہ اس عرصے میں در آمدات میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک نے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران ملکی تجارت، خدمات اور آمدنی کا خسارہ انیس فیصد اضافے سے سات ارب تیرہ کروڑ ڈالر رہا۔ خسارے کی فنانسنگ کے لئے 5 ارب 80 کروڑ ڈالر میسر آئے۔ –

تبصرے بند ہیں.