اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف کے مشن سربراہ سے ملاقات، معاشی صورت حال پر بری

وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف کے نئے مشن سربراہ نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

اسلام آباد:) پاکستان کے لئے آئی ایم ایف مشن کے نئے سربراہ ہیرلڈ فنجر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے ہیں۔ پاکستان کو توانائی کی قلت اور انتہاپسندی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ توانائی کے شعبے میں متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 100 ارب ڈالر نقصان ہوا۔ آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے پروگرام پر عمل درآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 48 لاکھ خاندان انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔ 30 جون تک اس کا دائرہ 50 لاکھ خاندانوں تک بڑھایا جائےگا۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے زخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ وسط مدتی پروگرام کے تحت زخائر 20 ارب ڈالرتک لے جانے کا ہدف ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.