رنویر سنگھ اور میں صرف اچھے دوست ہیں، دپیکا پڈوکون

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون جو ان دنوں متعدد فلموں میں اپنے جوہر دکھارہی ہے نے کہا ہے کہ رنویر سے صرف دوستی ہے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں چل رہا ۔ دیپکا نے فلم ’’رام لیلا‘‘ میں اپنے ساتھ ہیرو کا کردار اداکرنیوالے ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی ترید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری اوررنویر سنگھ کی اسکرین کیمسٹری بہترین ہے جسے فلم بینوں نے بہت پسند کیاہے لیکن اس بات کو غلط لیا گیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ ایک اچھا اداکار ہے اور اپنے کام سے کام رکھتا ہے اور میرا اس کے ساتھ تعلق صرف دوستی کی حد تک ہے۔

تبصرے بند ہیں.