عالیہ اور رنبیر کے ہاں جلد ہی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے اور اس حوالے سے اداکارہ نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں کچھ باتیں مداحوں سے شیئر کی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ‘میں نے اور رنبیر نے ابھی سے منصوبہ بندی کرلی ہے کہ ہم دونوں بچے کے کیا کام کریں گے، ہم نے کام ابھی سے بانٹ لیے ہیں، رنبیر اپنے آنے والے بچے کے لیے انتہائی پرجوش ہیں اور اپنی ذمہ داریاں اٹھانے کے لیے بھی تیار ہیں’
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ ‘رنبیر نے مجھ سے کہا تم نے اس ماہ سے کام کا آغاز کردینا ہے، پھر میں چھٹی لے کر بچے کی دیکھ بھال کروں گا، بعد میں میں کام کروں گا تو تم چھٹی لے لینا’۔
دوران انٹرویو اداکارہ نے کہا ‘رنبیر نے مجھے بتایا تھا کہ اس وقت اس کے سر پر سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے بعد مجھے جلد از جلد کام پر بھیجے تاکہ مداح اور فلم ساز یہ شکایت نہ کریں کہ میں نے اسے کام سے روکا ہے’۔
اس انٹرویو میں عالیہ نے اپنے بینک بیلنس سے متعلق بھی بات کی، انہوں نے بتایا کہ ‘مجھے نہیں معلوم میرے پاس کتنے پیسے ہیں، پیسے بنانا میرا کام ہے اورسنبھالنا میری امی کا کام ہے کیونکہ سارا حساب وہی رکھتی ہیں’۔
عالیہ بھٹ نے کہا ‘ ہمیشہ ہی میں پیسے بہت سنبھال کر خرچ کرتی ہوں اوراپنی پاکٹ منی بھی اسی طرح استعمال کرتی تھی’۔
تبصرے بند ہیں.