رمضان المبارک میں خاص اشیاء کی خرید و فروخت میں اضافہ

کراچی……رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ملک بھر میں عام اشیا کے ساتھ ساتھ کچھ خاص اشیا کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔رمضان ، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ،،اس ماہِ مقدس میں لوگوں کا ذوقِ عبادت بھی بڑھ جاتا ہے۔چنانچہ اس مہینے بازاروں میں عام استعمال کی اشیا کے ساتھ ساتھ کچھ مخصوص اشیا کی خریداری بھی بڑھ جاتی ہے۔ قرآن پاک، تسبیح ، ٹوپی اور جا نماز کی خریداری میں اضافہ ہو جاتا ہے۔مسلمان ایک دوسرے کو دینی کتب اور قرآن پاک کا تحفہ دیتے ہیں اور اپنے پیاروں کے ایصال ِ ثواب کے لئے قرآن پاک مساجد کو ہدیہ کرتے ہیں ۔مختلف شہروں کے بازاروں میں، جانماز کی دکانوں پر بھی رش نظر آتا ہے،جہاں انتہائی خوبصورت اور حسین جا نمازیں موجود ہوتی ہیں ۔مسواک کرنا سنت ہے، طبی لحاظ سے بھی اس کی بہت اہمیت ہے،، دکانداروں کا کہنا ہے کہ اس ماہ میں وہ لوگ بھی مسواک استعمال کرتے ہیں ،جو عام دنوں میں اسے استعمال بھی نہیں کرتے ۔رمضان المبارک کے ذریعے جہاں دکانداروں کی اچھی آمدنی ہوتی ہے وہیں ،لوگ بھی بے شمار ثواب کما تے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.