رب سے دعائوں میں التجا ہو گی تو وہ ضرور پوری ہوں گی ‘ اورنگزیب لغاری

مجھے میرے رب نے اچھے کو اچھا اور برے کو برا کہنے کی توفیق دی ہے گفتگو

لاہور (شوبزڈیسک) سینئر اداکار اورنگ زیب لغاری نے کہا ہے کہ خدا نے انسان کو اچھے اور برے راستے کے بارے میں قرآن پاک میں واضح طور پر بتا دیا ہے ،جب تک لوگ قرآن کے احکامات پر عمل کرتے رہیں گے اور رب سے اپنی دعائوں کی التجا کریں گے تووہ ضرور پوری ہوتی ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ ہمارے ہاں یہ روایت ہے کہ بغیر کسی عبادت کے براہ راست بھی مانگتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں نماز کی پابندی کا حکم دیا ہے ہمیں پہلے اسے تو پورا کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو جمعہ کے خطبات میں طہارت اور دیگر چھوٹے چھوٹے مسائل کے بارے میں آگاہی دینی چاہیے ۔ اورنگزیب لغاری نے کہا کہ جب انسان پاک حالت میں ہوتا ہے تو اس کی دعائیں جلد قبول ہوتی ہیں ۔ میں اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اتنی توفیق دی ہے کہ میں اچھے کو اچھا اور برے کو برا منہ پر ہی کہہ دیتا ہوں کیونکہ میں منافقت نہیں کر سکتا ۔

تبصرے بند ہیں.