پاکستانی اداکارہ مشی خان نے ایک بار پھر شہروں میں پھیلی بے حیائی پر کھل کر بات کی ہے۔مشی خان نے اس بار ان مناظر کا ذکر کیا ہے جو رات کو شہروں کی سڑکوں پر نظر آتے ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے بے حیائی، فحاشی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔مشی خان نے کہا کہ رات کو کوئی سڑکوں پر نکلے تو یہ منظر کسی ’’منی بنکاک‘‘ سے کم نہیں لگتا۔ ان کے مطابق، راولپنڈی اور اسلام آباد میں، برقعہ پوش خواتین سے لے کر خواجہ سرا تک ہر کوئی عوامی سطح پر جنسی خدمات پیش کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔ اس نے مساج پارلرز کا بھی ذکر کیا جہاں نقاب پوش لڑکیاں گاہکوں کو خدمات فراہم کرتی ہیں اور مرد بڑی دلیری کے ساتھ وہاں جاتے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.