رآمد کنندگان کیلیے ریلیف پیکیج تیار، جلد اعلان ہوگا ،خرم دستگیر

شلاہور: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ٹیکسٹائل سیکٹر سمیت تمام برآمدی شعبوں کے لیے ریلیف پیکیج تیار کر لیا ہے جس کا جلد اعلان کر دیا جائے گا۔

اس ریلیف پیکیج میں برآمدی صنعتوں کے لیے بجلی کے نرخ حقیقت پسندانہ بنائے جائیں گے جبکہ مقامی ٹیکسوں کا بوجھ بھی کم کیا جائے گا، حکومت ریلیف پیکیج میں برآمدکنندگان کووہ تمام سہولتیں فراہم کرے گی جس سے وہ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت خطے کے دیگر ممالک کی مصنوعات کا مقابلہ کر سکیں لیکن زیادہ مراعات ویلیوایڈڈ سیکٹر کو دی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو مقامی ہوٹل میں پاکستان کارپٹ مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے اشتراک سے ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی 4 روزہ عالمی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، یہ نمائش 6 اکتوبر سے 9اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں برطانیہ، اٹلی، فرانس، جرمنی، ایران، افغانستان اور ترکی سمیت دنیا کے 33 ممالک کے قالینوں کے تاجر شرکت کر رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس نمائش کے ذریعے پاکستان کے اربوں روپے کے قالین فروخت ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.