لاہور: پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے سے معذرت کرلی ، بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ امپائراسد روف کا نام چیمپیئنزٹرافی سے علیحدہ کرنے پرآئی سی سی سے ناراض ہے۔ ذکاء اشرف نے ذاتی مصروفیات کو جواز بناتے ہوئے بھارت کے دورے بھی معذرت کی۔ انہیں بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ جبکہ بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین ذکاء اشرف امپائر اسد روف کو چیمپیئنز ٹرافی میں ایلیٹ پینل سے علیحدہ کرنے پر آئی سی سی سے ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں آئی سی سی نے یہ ای میل کے ذریعے مطلع کیا کہ اسد روف کو پینل سے الگ کردیا گیا ہے لیکن اسد روف کے بارے میں آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اب تک ٹھوس شواہد سامنے نہیں آئے۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ وہ اسد روف کے بارے میں فکرمند ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ پی سی بی کو مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے صرف میڈیا رپورٹس کی روشنی میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونی چاہیے
تبصرے بند ہیں.